ممبئی پولیس کا کنال کامرا کو تیسرا سمن، پوچھ تاچھ کے لیے 5 اپریل کو بلایا

پیر کو کھار پولیس اسٹیشن میں کامرا کے حاضر نہیں ہونے پر پولیس ان کے گھر پہنچی۔ والدین نے کنال کامرا کے بارے میں کسی بھی طرح کی اطلاع نہیں ہونے کی بات کہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس

user

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام لیے بغیر ان پر مبینہ طور پر تبصرہ کرنے کے معاملے میں مشہور اسٹینڈ اَپ کامیڈین کنال کامرا کو ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن نے تیسرا سمن جاری کر دیا ہے۔ پولیس نے کامرا کو پوچھ تاچھ کے لیے 5 اپریل کو پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ کامرا دوسرے سمن پر بھی پوچھ تاچھ کے لیے پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اس نئے سمن کے سلسلے میں بھی کامرا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کنال کامرا اس وقت کہاں ہیں اس کے بارے میں ان کے والدین کو بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ممبئی کی کھار پولیس کے مطابق کنال کامرا کو دوسرا سمن بھیج کر پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہیں پیر کو حاضر ہونا تھا لیکن وہ نہیں ہوئے۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم ان کے ممبئی واقع گھر پہنچی اور پتہ لگانے کی کوشش کی کہ کنال کیوں نہیں آ رہے ہیں اور کب تک آئیں گے۔ کنال کے ماں-باپ نے ان کے بارے میں کسی طرح کی اطلاع نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کے سامنے اپنا بیان درج کرانے کب آئیں گے انہیں نہیں معلوم۔ والدین نے بتایا کہ کنال کامرا گزشتہ دس برسوں سے تمل ناڈو میں رہ رہے ہیں۔

پولیس کے ذریعہ کنال کامرا پر معاملہ تب درج ہوا تھا جب گزشتہ مہینے کامیڈین نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بغیر نام لیے شندے پر طنز کیا تھا اور پیروڈی گیت بھی گایا تھا۔ مانا جاتا ہے کہ ان کا اشارہ 2022 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف شندے کی بغاوت کی طرف تھا۔ کامرا کے اس تبصرہ کے بعد شندے حامیوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا اور ان کے خلاف ممبئی اور آس پاس کے ٹھانے میں دیگر پولیس تھانوں میں الگ-الگ ایف آئی آر درج کرائے گئے۔

واضح رہے کہ منگل کو کنال کامرا مدراس ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کی مانگ کی۔ اپنے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں کامرا نے یہ عرضی داخل کی۔ مدراس ہائی کورٹ کے جج سندر موہن نے ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ونور کی مقامی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کو 7 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا، جس سے کامرا کو قانونی کارروائی کے لیے ضروری وقت مل سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *