امریکہ کے براہ راست مذاکرات نہیں ہوسکتے، سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے المیادین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔

 انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری کا راستہ ہمیشہ کھلا رہے گا لیکن ہم دباؤ اور دھمکیوں کے تحت امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی ایران کے خلاف مسلسل دھمکیوں کے جواب میں تہران کی جانب سے واشنگٹن کو غیر قابل اعتماد قرار دیتے ہوئے براہ راست مذاکرات سے انکار کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *