
نظام آباد یکم اپریل (اردو لیکس) چیف منسٹر ریونٹ ریڈی کے زیر قیادت ریاست تلنگانہ کانگریس حکومت نے انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدے باریک چاول کی مفت سربراہی کو پورا کرتے ہوئے اگادی تہوار اور عیدالفطر کے موقع آج سینئر سابقہ کارپوریٹر ڈیویژن نمبر 58 دھاروگلی نظام آباد مسٹرایم اےقدوس نے سفید راشن کارڈ دہندوں میں مفت باریک چاول کی تقسیم عمل میں لائی اس موقع پر سینئر سابقہ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے چیف منسٹر ریونٹ ریڈی ، حکومتی مشیر محمد علی شبیر ،اور وزیر سیول سپلائی اتم کمار ریڈی سے عوام کو باریک چاول سربراہ کرنےکے عملی اقدام کو تاریخ ساز قرار دیا
اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونٹ ریڈی کے زیر قیادت کانگریس حکومت نے اپنے (6) نکاتی انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل پار کیا جس سے تلنگانہ کی عوام کی فلاح و بہبودی کے ساتھ ساتھ کانگریس حکومت کے تیئں اعتماد میں اضافہ ہوگا
ایم اے قدوس نے کہا کہ اگادی اور عیدالفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے مفت باریک چاول کی سربراہی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے انہوں کہا کہ تلنگانہ کانگریس حکومت اسی طرح عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے خوشحالی لائی گئی