عید الفطر کے موقع پر گنگا جمنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ، معزز شخصیات کی شرکت  

نرمل، 31/مارچ (ایم۔اے۔وحید) عید الفطر کے پر مسرت موقع پر شہر نرمل میں گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا، جہاں مختلف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی (میوا) اور تلنگانہ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن(ٹی ایس پی ٹی اے) کے صدر شیخ شبیر علی

کی قیام گاہ پر عیدالفطر کی تقریب میں شرکت کی۔ شیخ شبیر علی نے ان کے گھر پر آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں شیر خورمہ پیش کیا۔

 

اس موقع پر ڈی سی سی صدر کے۔ سری ہری راؤ، سابق ریاستی وزیر سری اندرا کرن ریڈی، ایف اے سی ایس چیئرمین دھرماجی راجندر، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین نرمل، سوما بھیم ریڈی، کانگریس قائدین روی کمار، کوٹے شیکھر، سابق ڈی سی سی بی چیئرمین سری رام کشن ریڈی سمیت دیگر سیاسی اور سماجی قائدین نے شرکت کی۔ بی آر ایس ٹاؤن پریسیڈنٹ رامو ،بی آر ایس قائدین محمد اکرم، رضوان اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی نے عید کی خوشیوں کو مزید چار چاند لگا دیے۔

 

محکمہ تعلیم کے معزز عہدیداروں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں ضلع مہتمم تعلیمات پی۔ راما راؤ، اے سی جی ای ایم۔ پرمیشور، سیکٹورل آفیسرز راجیشور، لمبادری، ڈی سی ای بی اسسٹنٹ سیکریٹری بھانو مورتی، ایگزامینیشن برانچ کے سپورٹنگ آفیسر اوما مہیشور ریڈی اور بُک ڈپو اسسٹنٹ منیجر وامشی شامل تھے۔

 

شیخ شبیر علی نے تمام مہمانوں کی شرکت کو گنگا جمنی تہذیب اور قومی یکجہتی کی بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ میل جول اور بھائی چارہ ہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح تمام طبقات کے افراد مل کر سماج میں محبت، اتحاد اور خیر سگالی کا پیغام عام کریں گے۔

 

یہ تقریب مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارے کا جیتا جاگتا ثبوت تھی، جہاں ہر طبقے کے افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور محبت و اخوت کے اس پیغام کو مزید مضبوط کیا۔ بعد ازاں شبیر علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *