[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 جولائی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1718۔پیٹر دی گریٹ کے ولی عہد اور روسی تخت کے وارث الیکسز کا قتل ہوا تھا۔
1763۔ میر جعفر کی بنگال کے نواب کی حیثیت سے دوبارہ تاجپوشی ہوئی۔
1799۔مہاراجہ رنجیت سنگھ نے لاہور پر قبضہ کیا۔
1807۔ہیتی نے فرانس سے آزادی کا اعلان کیا۔
1815۔نیپولین بوناپارٹ کے گدی چھوڑنے پر اتحادی ممالک کے فوجی پیرس پہنچے۔
1896۔ بمبئی کے واٹسن ہوٹل میں فرانس کے لیومر کی ٹیموں نے پہلی سنیماٹوگرافک فلم کی نمائش کی، جس کے ساتھ ہندستان میں سنیما کا آغاز ہوا۔
1898۔امریکہ نے ہوائی پر قبضہ کیا۔
1913۔برطانوی پارلیمنٹ نے کو آئرش ہوم رول قانون کو منظوری دی۔
1925۔جنوبی افریقہ سینیٹ نے نسلی امتیاز قانون کو ٹھکرا دیا۔
1930۔مشہور جاسوسی کردار شرلاک ہومز کے موجد ناول نگار سر آرتھر کونن ڈائل کا انتقال ہوا تھا۔
1937۔جاپان اور چین کے درمیان لڑائی بھڑکی۔
1941۔ نازیوں نے یورپی ملک لیتھوانیا میں پانچ ہزار یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔
1943۔عظیم انقلابی رہنما راس بہاری بوس نے آزادہند فوج کی کمان نیتاجی سبھاش چندر بوس کو سونپ دی۔
1947۔ہسپانوی حکومت کے خلاف نیپلزمیں بغاوت ہوئی۔
1948۔دامودر گھاٹی کارپوریشن کی تشکیل ہوئی تھی۔
1960۔بیلجیئم نے اپنے فوجی کانگو بھیجے۔
1962۔ امریکہ نے نیوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی ٹیسٹ کیا۔
1969۔کناڈا کی حکومت فرینچ زبان کو انگریزی زبان کے مساوی درجہ دیا۔
1973۔عراق میں 25 افراد کو حکومت کا تختہ پلٹنے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔
1978۔ سولومن جزیرے نے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کا اعلان کیا۔
1979۔ سوویت یونین نے مشرقی قازق میں جوہری تجربہ کیا۔
1989۔برما میں ہزاروں لوگوں نے مارشل لا کی خلاف ورزی کرکے ریلی میں حصہ لیا۔
1991۔اردن کے شاہ حسین نے مارشل لا کے تمام قوانین واپس لے لئے۔
1992۔روسی سپریم کورٹ نے کمیونسٹ پارٹی پر پابندی کے حکم کے خلاف سماعت شروع کی۔
1994۔یمن کی خانہ جنگی ختم ہوئی۔شمالی یمن کے فوجیوں کے عدن کو کنٹرول میں لینے کے ساتھ ہی یمن کا انضمام ہوگیا۔
1995۔چار ماہ تک خلا میں چکر لگانے کے بعد امریکی خلا باز نارمن تھیگارڈ کینڈی خلائی مرکز میں اترے۔
1996۔ خلائی گاڑی ایس ٹی ایس 78 (کولمبیا 20) واپس لوٹا۔
1998۔سوربھ گانگولی اور سچن تندولکر سلامی جوڑی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 252 رنوں کی افتتاحی پارٹنر شپ کا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
2005۔لندن کے ٹرانسپورٹ نظام پر بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں ہوئے سات سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 45 لوگ ہلاک اور ایک ہزار دیگر زخمی ہوگئے۔
2011۔ ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم ‘ہیری پاٹر اور ڈیتھلی ہیلوز پارٹ 2’ کا لندن میں پریمیئر ہوا۔
2012۔ روس میں شدید سیلاب سے 140 افراد ہلاک۔
2013۔ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں نوواک جوکووچ کو ہرا کر اینڈی مرے سال 1936 کے بعد اس خطاب پر قبضہ جمانے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بنے۔