
نرمل، 25 /مارچ (ایم۔اے۔وحید): رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے مقصد سے مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (میوا) و تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن (ٹی ایس پی ٹی اے) کی جانب سے ایک شاندار دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں نہ صرف مسلم روزہ داروں بلکہ غیر مسلم قائدین، سرکاری عہدیداروں، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔
یہ روحانی و سماجی ہم آہنگی پر مبنی تقریب درگاہ حضرت بودلے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے احاطے میں منعقد ہوئی، جہاں معزز مہمانوں نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی قدر کرتے ہوئے روزہ افطار میں شرکت کی اور امتِ مسلمہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
تقریب میں ضلع مہتممِ تعلیمات پی۔راما راؤ، ایم ای او ناگیشور، سابق چیئرمینس بلدیہ جی۔ایشور، اپالا مہیش، دھرماجی گاری راجیندر (ایف اے سی ایس چیئرمین)، رام کشن ریڈی (سابق ایف اے سی ایس چیئرمین)، سابق وائس چیئرمینس بلدیہ واجد احمد خان، ایم۔اے۔علیم، سابق زیڈ پی کوآپشن ممبر عتیق احمد، نرسمہا ریڈی (پرنسپل الفورس کالج)، مارگنڈہ رامو (بی آر ایس ٹاؤن صدر)، صباء کلیم (ٹاؤن جنرل سیکرٹری کانگریس)، محمد اکرم ،رضوان خان (بی آر ایس قائدین)، سید ذیشان علی کانگریس قائد ،محکمہ تعلیمات کے ایس اوز لمبادری، راجیشور،نرسیاں ،ڈی سی ای بی اسسٹنٹ سیکرٹری بھانو مورتی، ایس ٹی یو کے ریاستی ایسوسی ایٹ پریسیڈنٹ جوٹو گجیندر، ضلع صدر بھومنا یادو، جنرل سیکرٹری جے۔ لکمشن، یو ٹی ایف صدر داسری شنکر، ٹی ایس پی ٹی اے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد معراج، میوا جنرل سیکرٹری کلیم الدین، میوا کے ریاستی نائب صدور مقصود احمد، زیڈ ایچ مسعود، خازن شیخ فاضل، اور قائدین سید مظہر حسین، سید سرفراز، سید عارف، انصار احمد، شیخ نبی، ایوب خان، شیخ ذاکر، ناہید پاشاہ، متین، عبدالحی، علی، عبدالماجد، عبدالعلیم، سید اشتیاق، ساجد محی الدین، شکیل احمد صدیقی، محمد آصف، معین الدین ، محمد ارشد علی متولی درگاہ حضرت بودلے شاہ، امین پٹیل سینئر صحافی، راجن اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل صدر میوا و ٹی ایس پی ٹی اے صدر شیخ شبیر علی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں رمضان کی روحانی اہمیت، روزے کی برکات، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ غیر مسلم مہمانوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔
شرکاء نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مزید فروغ مل سکے۔