
حیدرآباد – 25 مارچ (راست) دکنی تہذیب کے علمبردار اور اسٹیج کی دنیا کے عظیم مزاحیہ فنکار دولت رام گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 82 برس تھی اور کچھ عرصے سے وہ علیل تھے۔
دولت رام حیدرآباد کی ادبی اور تہذیبی محفلوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اردو زبان کے شیدائی تھے اور حیدرآبادی لہجے میں مزاح نگاری میں مہارت رکھتے تھے۔ ان کا شہر کی قدیم تہذیبی انجمن فائن آرٹس اکیڈمی سے گہرا تعلق تھا۔ وہ فتح میدان کلب کے معزز رکن بھی تھے اور سیاسی و سماجی حلقوں میں ان کی بڑی عزت تھی۔
دولت رام کی آخری رسومات سندھی ہندو رسم و رواج کے مطابق عنبر پیٹ میں ادا کی گئیں۔ مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔