
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے، حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مرکز نے یہ بات بتائی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہ کہ درجہ حرارت میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری تک اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل تک اعظم ترین درجہ حرارت معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے اور اس کے بعد یہ بتدریج 2 سے 3 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔