لندن کی سڑکوں پر ممتا بنرجی کا انوکھا انداز، سفید ساڑی اور چپل پہن کر جاگنگ کرتی نظر آئیں

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بکنگھم پیلس سے لے کر ہائیڈ پارک تک گھومتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کے ساتھ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب 'ایکس'</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب 'ایکس'</p></div>

ویڈیو گریب ‘ایکس’

user

غربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں لندن میں ہیں۔ وہ یہاں ہائیڈ پارک میں سفید ساڑی اور چپلوں میں جاگنگ کرتی ہوئی نظر آئیں۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے ان کے لندن سفر کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ اس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بکنگھم پیلس سے لے کر ہائیڈ پارک تک گھومتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ان کے ساتھ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ممتا بنرجی نے سفید بارڈر والی ہرے رنگ کی ساڑی اور اور اپنی پہچان بنی سفید چپلیں پہنی تھیں۔ لندن کی ٹھنڈ سے بچنے کے لیے انہوں نے کالے رنگ کا کارڈِیگن اور شال بھی لیا تھا۔ یہ ‘وارم اَپ’ سیشن تھا جس کی اطلاع کنال گھوش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ دی۔ گھوش نے لکھا، “وزیر اعلیٰ کے مطابق آج یہ صرف واک نہیں، بلکہ وارم اَپ ہے۔” ویڈیو میں ممتا بنرجی کو ‘بیک-واکنگ’ کرتے اور تالی بجاتے بھی دیکھا گیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ممتا بنرجی کسی غیر ملکی دورے پر جاگنگ کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ اس سے پہلے 2023 میں انہوں نے اپنے اسپین دورے کے دوران بھی میڈرڈ میں ساڑی اور چپلوں میں جاگنگ کی تھی۔ اس وقت انہوں نے ‘صحت مند’ رہنے کا پیغام دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اتوار کو سرکاری دورہ پر لندن پہنچیں۔ یہ سفر بنگال اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ہی کیا جا رہا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں ممتا بنرجی نے لکھا، “جیسے ہی ہم لندن پہنچے، ہم نے ایک ایسے شہر میں قدم رکھا جو کولکاتا کی طرح اپنے ماضی کی وراثت کے ساتھ ساتھ حال کی توانائی کو بھی سنجوئے ہوئے ہے۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *