دہلی حکومت نے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر پر زور

ریکھا گپتا نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ اس بجٹ کا مقصد دہلی کی مجموعی ترقی کو رفتار دینا ہے۔ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 28,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو سڑکوں، پلوں، نکاسی آب، ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔ دہلی کے سیور اور پانی کے نظام کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے 9,000 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس کے تحت نئی واٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی، سیور لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور ہر گھر کو صاف پانی کی سہولت دی جائے گی۔

ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی میں یمنا کی صفائی کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم سے گندے نالوں کو ٹریٹ کیا جائے گا اور پانی کو یمنا میں جانے سے روکا جائے گا۔ حکومت 40 نئے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے گی، جبکہ موجودہ پلانٹس میں بہتری کے لیے 40 کروڑ روپے کی جدید مشینیں خریدی جائیں گی۔ نجم گڑھ ڈرین کے لیے 200 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے اور ہریانہ سے دہلی آنے والی نہر کو پائپ لائن میں تبدیل کرنے پر بھی 200 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *