نظام آباد کے محلہ جات دھاروگلی، لائن گلی، برکت پورہ، حطائی میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے کانگریس قائدین کی میونسپل کمشنر سے نمائندگی

نظام آباد کے محلہ جات دھاروگلی، لائن گلی، برکت پورہ، حطائی میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے کانگریس قائدین کی میونسپل کمشنر سے نمائندگی

 

نظام آباد: 24/مارچ (اردو لیکس) کانگریس قائدین کا ایک وفد جس میں محمد عبدالقدوس سابقہ کارپوریٹر، ایم اے فہیم سابقہ ڈپٹی مئیر، ہارون خان ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ، مجاہد خان، محمد مصباح الدین، سابقہ کارپوریٹر اشفاق احمد خان، سابق معاون کارپوریٹر نے آج میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ دھاروگلی، اعظم روڈ، لائن گلی، برکت پورہ، حطائی کو میٹھے پانی کی سربراہی بڑا بازار واٹر ٹینک سے کی جاتی ہے۔

 

گذشتہ چند یوم سے پانی بہت کم وقت کیلئے سربراہ کیا جارہا ہے۔ جس سے رمضان کے پیش نظر عوام کو بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ قائدین نے کمشنر سے کہا کہ وہ فوری طور پر اس کا تدارک کریں اور پانی کی سبراہی کو باقاعدہ بنائے۔ اس موقع پر محمد عبدالقدوس نے کمشنر کو بتایا کہ منچپہ تالاب سے موپال فلٹر بیڈ کو پانی سربراہ کرنے کی جو پائپ لائن ہے اس میں سوراخ کرکے کسان اپنے کھیت کو پانی حاصل کررہے ہیں جس کی وجہ سے پانی برابر واٹر ٹینک میں نہیں آرہا ہے جس سے عوام کو بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

محمد عبدالقدوس نے بتایا کہ جو بھی حرکت کے ذمہ دار ہے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اس پر میونسپل کمشنر مسٹر دلیپ کمار نے فوری طور پر اقدامات کرنے کا تیقن دیا اور پانی سربراہی کو باقاعدہ بنانے کی اپنے عزم کا اظہار کیا۔ مزید گفتگو کے دوران قائدین نے میونسپل کمشنر سے وضاحت چاہی کہ قدیم قبرستان کے 30 لاکھ روپئے کا ٹنڈر جو طلب کیا گیا اس خصوص میں باز گوشوں سے اس کو اپنی نمائندگی کا سہرا بننے کی کوشش کی جارہی ہے اس پر کمشنر بلدیہ نے کہا کہ یہ ٹنڈر 60 لاکھ روپئے کا تھا یہ ٹنڈر محمد عبدالزاق کو الاٹ کیا گیا جس میں سے انہوں نے 30لاکھ کا کام انجام دیا تھا بعدازاں ان کے انتقال کے بعد یہ ورک رک گیا تھا۔

 

اس ٹنڈر کو دوبارہ طلب کیا گیا اس میں کسی کی نمائندگی یا عمل دخل نہیں ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتہ کو جناب محمد علی شبیر صاحب نے عیدگاہوں کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر جدید عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے انہیں متوجہ کیا گیا تھا کہ مزید کام کو مکمل کیا جائے۔ ان کی نمائندگی پر محمد علی شبیر نے کمشنر کو حکم دیا کہ زیر التواء ٹنڈر تلخ کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *