سپریا سولے نے کہا، ’’میں خود ایس ایس سی بورڈ سے پڑھی ہوں، تو اس میں کیا خامی ہے؟ سی بی ایس ای بھی رہے لیکن ایس ایس سی کو ختم کرنا مناسب نہیں۔ حکومت ایک طرف مراٹھی زبان کو فروغ دینے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف سی بی ایس ای نافذ کر کے مراٹھی کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے مراٹھی اسکولوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا اور حکومت کو پہلے اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے وسائل کا جائزہ لینا چاہیے۔ سپریا سولے نے مہاراشٹر میں کسانوں اور اساتذہ کی خودکشیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔