شیرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل اور سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے بھی کسان رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی ہرمیندر سنگھ گل نے بتایا کہ تقریباً 40 سے 50 کسانوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر کوئی کسان گرفتاری چاہے تو اسے گرفتار کیا جائے گا اور اگر چھوڑنے کی درخواست کرے گا تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ ہم نے کسی کو زبردستی قید نہیں کیا ہے۔‘‘
پولیس نے غیر قانونی طور پر بنی تمام تعمیرات کو توڑنے کا عمل جاری رکھا اور شمبھو بارڈر کو مکمل طور پر خالی کرانے کا اعلان کیا۔