آج کی نوجوان نسل کے بوڑھے ہونے سے پہلے اکھنڈبھارت کا خواب سچ ہوجائے گا:موہن بھاگوت

[]

ناگپور: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ آج کی نوجوان نسل کے بوڑھے ہونے سے پہلے ”اکھنڈبھارت“ یا غیرمنقسم ہندوستان ایک سچائی ہوگا۔

ناگپور میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ٹھیک یہ نہیں بتاسکتے کہ اکھنڈبھارت کب وجود میں آئے گا لیکن اگر آپ اس کیلئے کام کرتے رہیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بوڑھے ہونے سے پہلے یہ سچ ہوجائے گا ۔

کیونکہ حالات کچھ ایسے بن رہے ہیں کہ جو لوگ ہندوستان سے علحدہ ہوئے تھے وہ یہ محسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی تھی۔ ان کا یہ احساس ہے کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ ہی رہنا چاہئے تھا۔

وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان بننے کیلئے انہیں نقشہ پر کی لکیریں مٹانی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہندوستان بننے کیلئے ہندوستان کے مزاج کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ ان دعوؤں سے متعلق سوال پر کہ آرایس ایس نے یہاں محل علاقہ میں 1950 سے 2002 تک اپنے ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم نہیں لہرایا۔

 بھاگوت نے کہا کہ ہر سال 15 اگست اور 26 جنوری کو ہم قومی پرچم لہراتے ہیں چاہے ہم کہیں بھی ہوں۔ ناگپور کے محل اور ریشمی باغ علاقہ میں ہمارے دونوں کیمپس پر پرچم کشائی ہوتی ہے۔ لوگوں کو ہم سے یہ سوال نہیں پوچھنا چاہئے۔

انہوں نے ایک واقعہ کی یاددہانی کرائی جس میں 1993 میں جلگاؤں کے قریب کانگریس کے تیج پور کنونشن کے دوران پنڈت جواہرلعل نہرو نے 80 فٹ بلند کھمبا پر قومی پرچم لہرایا تھا، انہوں نے کہا کہ تقریبا 10 ہزار افراد کے مجمع کے سامنے یہ پرچم بیچ میں ہی پھنس گیا۔

لیکن ایک نوجوان آگے آیا، کھمبا پر چڑھا اور اسے نکالا۔ جواہرلعل نہرو نے نوجوان سے کہا کہ وہ تہنیت کیلئے دوسرے دن کنونشن میں موجود رہے لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ بعض لوگوں نے انہیں بتایا کہ یہ نوجوان روزانہ آرایس ایس شاکھا (اسمبلی) میں شرکت کرتا ہے۔

آرایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشوبلیرام ہیگڈے وار کو جب اس کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے نوجوان کے گھر کا دورہ کیا اور اس کی ستائش کی۔ اس نوجوان کا نام کشن سنگھ راجپوت تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *