تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی

راجندر نگر ، رنگا ریڈی: راجندر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں اپرپلی کے علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایک تیز رفتار ریڈی مکس ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو پیچھے سے زوردار ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون، سوھا فاطمہ، موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ متوفیہ کا تعلق بہادر پورہ سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *