تلنگانہ بجٹ میں کھیلوں کے لئے 100کروڑروپئے کا اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں کھیلوں کے لئے سالانہ بجٹ میں 100 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تلنگانہ اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں یہ اضافہ کیاگیا ہے۔

اس سال کھیلوں کے لیے 465 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے بجٹ سے 100 کروڑ روپئے زیادہ ہیں۔

کھیلوں سے وابستہ افراد نے اس بجٹ کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت اس فنڈ کو کھیلوں کے ہمہ جہتی فروغ کے لیے مؤثر طریقہ سے استعمال کرے گی۔

اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ کے چیئرمین شیوا سینا ریڈی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ کھیلوں کو ایک بڑی تحریک ملے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *