
حیدرآباد ۔ کے این واصف
حرمین شریفین میں انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو سہولتیں بہم پہنچانا، مناسک کی ادائیگی اور عبادتوں کے لئے خوشوع و خضوع اور پرسکون ماحول بنائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ یہان طبی سہولت کے اعلیٰ پیمانے کی سہولتیں بھی مہیا کرائی جاتی ہیں۔
جس ایک تازہ مثال سعودی پیرا میڈیکس کی جانب سے مسجد الحرام میں دل کا دورہ پڑنے کے دو منٹ کے اندر ایک غیر ملکی زائر کو طبی امداد فراہم کئے جانے کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیرامیڈیکس کو شام 4 بج کر 6 منٹ پر ایک 60 سالہ الجزائری زائر مسجد کے بیرونی حصے میں بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی۔
ایمبولینس ٹیم فوری طور پر پہنچی اور مریض کو طبی امداد فراہم کی۔ چیسٹ کمپریشن ڈیوائس اور الیکٹریکل ڈیفبریلیٹر کی مدد سے 2 منٹ میں دھڑکن بحال کردی۔بعدازاں مریض کو مزید دیکھ بھال کےلیے کے لیے قریبی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے رمضان کے دوران فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہوئے ہیں۔
رمضان میں اب تک 242 ایمرجنسی کیسز کو فوری طور پر قریبی صحت مراکز تک پہنچایا گیا۔مدینہ کارڈیک سینٹرنے رمضان کے پہلے 15 دن کے دوران پانچ ملکوں سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی اوپن ہارٹ سرجری جبکہ 7 زائرین کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ہے۔ مدینہ صحت مرکز نے رمضان کے دوران 70 سے
زیادہ قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 23 ہزار14 افراد کومیڈیل اور ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئی ہیں۔