فاطمہ الزہرا ویلفیئر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام غریب و بیوہ خواتین میں رمضان راشن کٹ کی تقسیم

نارائن پیٹ: 17 مارچ (اردو لیکس) فاطمہ الزہرا ویلفیئر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع مستقر کے غریب و بیوہ خواتین میں رمضان راشن کٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ نارائن پیٹ مستقر پر سوسائٹی کی جانب سے مختلف فلاحی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ بالخصوص تعلیمی میدان میں طلباءوطالبات کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے سال بھر مختلف پروگراموں کو منعقد کرتے ہوئے عوام’ طلباء وطالبات کی فلاح وبہبود کے لیے کام انجام دیا جاتا ہے۔ ربیع الاول کے ماہ میں طلباء و طالبات کو تحریری مقابلہ جات منعقد کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو عام کیا جاتا ہے اور منتخب طلباء میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔ فاطمہ الزہرا ویلفیئر سوسائٹی نارائن پیٹ میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اور عوام اس سوسائٹی کے کاموں کو کافی سہرایا ہے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ذمہ داران محمد کاظم مڑکی’ محمد حسین تاج’ عبدالرحیم’ محمد سلمان’ محمد یزدانی تاج’ محمد ذبیح اللہ’ فیاض تاج’ لطیف تاج’ محمد عارف ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *