مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 1979 کا دور ختم ہوگیا۔ امریکہ کو ایران کی خارجہ پالیسی پر حکم چلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال جوبائیڈن کو گمراہ کرکے ایک نسل پرست حکومت کو 23 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم ادا کی گئی۔ اس دوران ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے۔ دنیا امریکہ کو اس کا مکمل ذمہ دار سمجھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی اور دہشت گردی کی حمایت کو بند اور یمن پر حملوں کا سلسلہ فورا روکا جائے۔