مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم کو مالی تعاون کی اپیل

.

مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم ضلع کا ایک قدیم اور بافیض دینی ادارہ ہے۔ اس کا قیام سن 1992 میں حضرت مولانا عبدالعزیز صاحبؒ (رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند) کی سرپرستی میں عمل میں آیا۔

 

اپنے 34 سالہ سفر میں یہ ادارہ سیکڑوں طلبہ کو حافظ، عالم اور مفتی بنا چکا ہے، جو آج ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں اور بیرونِ ملک دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

مدرسہ دارالعلوم کھمم میں 140 طلبہ قیام و طعام کے ساتھ علومِ دینیہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان طلبہ کے رہائش، خوراک اور علاج و معالجے کی مکمل ذمہ داری مدرسہ پر عائد ہوتی ہے۔

 

**مدرسہ کے شعبہ جات کی تفصیلات:**

– شعبۂ دینیات (ناظرہ قرآن مجید)

– شعبۂ حفظ

– شعبۂ عالمیت (ابتدائی تین سال تک انگریزی، ریاضی اور سائنس کی تعلیم بھی دی جاتی ہے)

 

گزشتہ 25 برسوں میں مدرسہ کے زیرِ نگرانی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں 400 سے زائد مساجد تعمیر کی جا چکی ہیں۔ ان مساجد میں اب تک 1200 سے زائد کنویں بھی کھدوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مدرسہ غریب و مستحق لڑکیوں کی شادی میں بھی امداد فراہم کرتا ہے۔

 

مدرسہ کا سالانہ خرچ **₹41,15,238** روپے ہے۔

 

مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی (ناظم مدرسہ دارالعلوم کھمم) نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے مدرسہ دارالعلوم کھمم کا بھرپور تعاون کریں۔

 

**مدرسہ کا بینک اکاؤنٹ نمبر:**

**Bank A/C:** 33250693594

**IFSC Code:** SBIN0020161

**Branch:** Jubilee Pura Branch, Khammam

 

مزید تعاون کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

**GPay & PhonePe:** 9849467901 / 7005885993

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *