
حیدرآباد، 12 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بی اے بی ایڈ ، بی ایس سی بی ایڈ اور بی کام بی ایڈ میں داخلوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تعلیمی سال 2025-26 کے لیے چار سالہ انٹیگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی) میں داخلے کے لیے طلبہ کا انٹرنس امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔
یہ انٹرنس امتحان نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ہے۔ پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ان کورسز میں داخلے کے خواہشمند سبھی طلبہ کو https://exams.nta.ac.in/NCET/ اس پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کرواکر انٹرنس امتحان میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ بی اے بی ایڈ ، بی ایس سی بی ایڈ اور بی کام بی ایڈ کورسز میں انٹرنس میں حاصل ہونے والے نشانات کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ ہر کورس کے لیے 50 سیٹیں دستیاب ہیں۔
داخلے کے متعلق مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے فون نمبر 040-23120600 ڈائل کر کے ایکسٹنشن 1801 پر ربط پیدا کرسکتے ہی
ں۔