مسلمان مرد بھی عورتوں کی طرح حجاب پہن لیں، اترپردیش کے وزیر کی اشتعال انگیزی

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے ایک ریاستی وزیر رگھوراج سنگھ نے ہولی تہوار کے پیش نظر مسلمانوں کو لے کر اشتعال انگیز ریمارکس کئے ہیں۔ انھوں نے یہ منطق کی کہ جسے ہولی کے رنگوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے اسے حجاب پہننا چاہیے۔

 

انہوں نے یہاں تک کہا کہ جس طرح مسلم خواتین حجاب پہنتی ہیں اسی طرح مردوں کو بھی حجاب پہننا چاہیے حجاب پہنیں تاکہ آپ کی ٹوپی اور جسم محفوظ رہے۔ قبل ازیں ریاست بہار کے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہر بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو ہولی کے دن اپنے گھروں میں ہی رہنا چاہیے تاکہ ہندو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا تہوار منا سکیں۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ اس دوران ماہ رمضان ہے اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ہندوؤں کو تہوار منانے دیں اور اگر رنگ لگ جائے تو برا نہ مانیں، اگر انہیں کوئی مسئلہ ہو تو وہ گھروں میں رہیں۔ ٹھاکر نے کہا میں مسلمانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایک سال میں 52 جمعہ ہوتے ہیں۔ ہولی کا تہوار ان میں سے ایک جمعہ کو آتا ہے۔

 

لہٰذا انہیں ہندوؤں کو تہوار منانے دینا چاہئے اور اگر ان پر رنگ لگ جائیں تو انہیں برا نہیں لگنا چاہئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *