شام، جولانی رژیم کے دہشت گرد لاشوں کو خفیہ مقام پر منتقل کر رہے ہیں، ذرائع کا انکشاف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ جولانی رژیم سے وابستہ دہشت گردوں نے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بننے والے درجنوں افراد کی لاشیں شام کے ساحلی شہروں میں نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔

  گذشتہ دنوں علویوں کے قتل عام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر جولانی رژیم کے خلاف عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے جس پر تحریر الشام کے دہشت گرد قتل عام کے نشانات مٹانے کے لئے مقتولین کی لاشیں اکٹھا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی ویڈیوز سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جولانی رژیم کے دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو ان کے گھروں سے گھسیٹ کر نکالا اور وحشیانہ طریقے سے قتل کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شام میں خونریز دہشت گردانہ حملوں کے مقتولین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *