ایران دباؤ اور دھمکی کے تحت مذاکرات کی درخواست قبول نہیں کرے گا، نائب وزیر خارجہ

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایرانی قوم دباؤ، پابندی یا دھمکی کے تحت کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے جب کہ انہوں نے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

  غریب آبادی نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم میں شریک ممالک نہایت ڈھٹائی سے انسانی حقوق کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں جب کہ انہوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف قابض رژیم کی سیاسی، مالی اور عسکری مدد کی ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ بعض ممالک انسانی حقوق کو دوسری قوموں پر سیاسی اور اقتصادی دباؤ ڈالنے یا ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال کر رہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *