آج مرکزی ماتمی جلوس اربعین
حیدرآباد۶؍سپٹمبر(پریس نوٹ) مرکزی انجمن ماتمی گروہان حیدرآباد تلنگانہ اسٹیٹ (رجسٹرڈ) کی جانب سے بسلسلہ چہلم شہیدانِؑ کربلا مرکزی ماتمی جلوس اربعین 20؍صفر المظفرمطابق7 سپٹمبر 2023 کو ٹھیک 1 بجے دن مسجد جعفریؑ کوٹلۂ علیجاہ سے برآمد ہوکر برائے اعتبار چوک منڈی میر عالم ، پرانی حویلی سے ہوتا ہوا بارگاہِ بیمارکربلاؑ الاوہ سرطوق مبارک پر اختتام پذیر ہوگاصدر مرکزی انجمن ماتمی گروہان سید نجف علی شوکت کے بموجب 25اتمی تنظیمیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گے، ماتمدار خونی ماتم کا نذرانہ پیش کریں گے، مرکزی انجمن کے عہدیداران اور انجمن و گروہان کے صدور جلوس کی نگرانی کریں گے پریس نوٹ کے مطابق کوٹلہ علیجاہ سے علم مبارک سید الساجدین حضرت زین العابدینؑ ، انجمن پروانۂ شبیرؑ کی نوحہ خوانی و سینہ زنی کے ہمراہ پرانی حویلی پہنچے گابعد ازاں گروہ جعفری (آغا عباسی) کے صدر تنویر آغا خراسانی کی نوحہ خوانی و سینہ زنی کے ساتھ علم مبارک بیمارؑ کربلا دارالشفاء پہنچے گا جب کہ مخالف سمت سے استقبالیہ علم مبارک روضہ حضرت امام حسینؑ کے پہلے زائر جابر ابن عبداللہ انصاری کا علم مبارک گروہِ اصغر بے شیر کی نوحہ خوانی و سینہ زنی کے ہمراہ علم مبارک حضرت امام زین العابدینؑ کی سمت بڑھے گا حسب سابق تنویر آغا کی نوحہ خوانی میں علم مبارک اپنے مقررہ مقام پر ملائے جائیں گے یاد رہے کہ اس وقت کی تاسی ہے جب امام حضرت زین العابدینؑ ، شہزادی بی بی زینبؐ کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؑ کیلئے کربلا پہنچیں تھیں تب جابر بن عبداللہ انصاری نے امام عالی مقام کا استقبال کیا تھا ، قاری میر شجاعت علی رضوی مرحوم کے فرزندان اور میر شفقت علی رضوی مرحوم کے فرزندان و نبیرگان علم برداری کے فرائض انجام دیں گے، مرکزی انجمن کے عہدیداران مسرز امیر علی رضوی شاہ نواز’ میر مظہر علی خاں رضوی، سید علی عباس عابدی ، سید علی رضا عابدی ، سید نجابت حسین عابدی ، عسکری حسین ، عابد علی ’ امیر علی چھوٹےبھائی’ میر حسن علی خان رضوی ’میر سعادت علی ، شبیر ’ میر حیدر علی رضوی’مقصود علی خاں ’ ’ مرکزی انجمن کی ورکنگ کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ مرکزی ماتمی جلوس اربعین شرکت کیلئے پڑوسی ریاستوں اور تلنگانہ کے تمام اضلاع سے عزاداروں کی بڑی تعداد حیدرآباد پہنچ چکی ہے