
حیدرآباد 9- مارچ ( اردو لیکس ) جناب سیدمخدوم عرف ندیم ( شو سرکل سنتوش نگر ) کے 13 سالہ فرزند سید اکبر متعلم جماعت ششم وی آئی پی انٹرنیشنل اسکول سعید آباد کا 9- مارچ 2024- اتوار 8- رمضان المبار ک کو اچانک انتقال ہوگیا نمازجنازہ بعد نماز ظہر مسجد حاجی لعل محمد صاحب یاقوت پورہ میں ادا کی گئی
مسجد نقل میاں صاحب چونے کی بھٹی یاقوت پورہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی نماز جنازہ میں مولانا سید شاہ مصطفیٰ علی صوفی حسنی حسینی قادری سعید پاشاہ نائب صدرسید الصوفیہ اکیڈیمی و معتمد عمومی کل ہند جمعیة المشائخ ‘ جناب محمد ابراہیم قریشی سابق کارپوریٹر مجلس ‘ اور دیگر معززین کی بڑی تعداد شریک تھی ـ سید اکبر مرحوم ‘ جناب سید محمود ( اسمارٹ زون شاپنگ سنٹر وٹے پلی ) کے پوتے تھے
فاتحہ سیوم 11- مارچ کو بعد نمازعصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں مقرر ہے ـ مزید تفصیلات کے لئیے فون 9963691015 پریا 9885324522پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے