ایران سے نمٹنے کے صرف دو راستے، جنگ یا معاہدہ، وائٹ ہاؤس

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمرانہ اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے جنگ یا من پسند معاہدہ آخری حل قرار دیا ہے۔

ایران کی جانب سے بیک وقت دباؤ اور مذاکرات کو مسترد کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران سے نمٹنے کے لیے صرف دو راستے موجود ہیں۔

امریکی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اپنے عوام اور اعلیٰ قومی مفادات کو دہشت گردی سے بالاتر رکھے گا۔

امریکی حکام نے ایک بار پھر دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہوئے ایران پر اپنے ناجائز مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے یا تو عسکری طریقے سے یا کسی معاہدے کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے سپریم لیڈر نے اس معاملے پر مؤقف واضح کیا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے ہفتے کی شب حسینیہ امام خمینی میں اعلیٰ حکام اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ زبردستی مذاکرات پر اصرار بعض جابر حکومتوں کی عادت ہے، جس کا مقصد مسائل حل کرنا نہیں بلکہ اپنے فیصلوں کو مسلط کرنا ہوتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز ان کی ناجائز توقعات کو قبول نہیں کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *