حیدرآباد کے پرانا شہر میں اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں لگی آگ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے گھانسی بازار علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا۔ یہ حادثہ گھانسی بازار میں واقع پانچ منزلہ عمارت کے چوتھے فلور پر ہوا۔ جیسے ہی آگ کی اطلاع ملی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور چار فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔

 

آگ لگنے کے بعد عمارت کی اوپری منزل پر رہنے والے افراد اپنی جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت کی طرف چلے گئے تھے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کرین کی مدد سے ان افراد کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ خوش قسمتی سے

 

اس حادثے میں کسی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی خبر آئی تاہم مالی نقصان ضرور ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *