ایران بھر میں عاشقان حسینی کا اربعین مارچ

[]

مہر خبررساں ایجنسی – صوبائی ڈیسک: آج کے دن چہلم اماحسین ع کی مناسبت سے ایران کے مختلف حصوں میں اربعین مارچ کا پرجوش آغاز کیا جا چکا ہے۔

حسینی پروانوں کے قافلے صبح سویرے شہدائے کربلا کے چہلم کی یاد میں ایران بھر کے مختلف حصوں میں مقررہ راستوں پر پیدل سفر شروع کر چکے ہیں، پیروان حسینی کا یہ امڈتا سیلاب ملک بھر میں عشق حسینی کے بے مثال اظہار کا نمونہ ہے۔

اس ملک گیر عوامی مشی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اربعین کے لئے کربلا جانے سے رہ جانے والے عاشقان حسینی پیدل سفر کے ذریعے امام حسین اور ان اصحاب باوفا سے عقیدت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

اگرچہ اربعین مارچ کا آغاز معمولا صبح سویرے ہوتا ہے لیکن بعض علاقوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر، مشی سکینڈ ٹائم شروع کی جاتی ہے۔

اصفہان میں اربعین مارچ کے مناظر

ایران بھر میں عاشقان حسینی کا اربعین مارچ

اصفہان شہر میں اربعین مشی کا آغاز ” الی اصحاب الحسین” کے عنوان سے کیا گیا۔ شہر کے مختلف حصوں سے مشی کے اختتامی پوائنٹ گلستان شہداء کی طرف مشی جاری ہے۔

کرج شہر میں اربعین مارچ کا روح پرور منظر

کرج شہر کے حصارک قصبے سے امام زادہ محمد ع کے روضے کی طرف مشی کا آغاز کر دیا گیا۔

تہران میں قافلہ حسینی کی عقیدت افروز مشی

تہران میں صبح سویرے اربعین مارچ کا آغاز ہو چکا ہے جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ عبد العظیم حسنی کے روضے پر اختتام پذیر ہوا۔

ایران بھر میں عاشقان حسینی کا اربعین مارچ

 جنونی خراسان صوبے میں اربعین مارچ کے مناظر، صدر رئیسی کی خصوصی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام رئیسی نے جنوبی خراسان صوبے کی اربعین مشی میں شرکت کی۔

انہوں نے شرکائے مشی سے خطاب میں معرفت حسینی پر زور دیتے ہوئے جہالت کے خاتمے پر تاکید کی۔

صوبہ زنجان بھی اربعین مشی ایمان افروز منظر پیش کرنے لگا

ایران بھر میں عاشقان حسینی کا اربعین مارچ

زنجان شہر میں اربعین مارچ کا آغاز گاوزانگ ڈیم سے ہو چکا ہے جو مقررہ راستوں پر جاری رہتے ہوئے شہدائے گمنام کے مزار پر اختتام پذیر ہوا۔

کرمان شہر میں ابعین مارچ

کرمان شہر میں اربعین مارچ کا آغاز آزادی اسکوائر سے آغاز کیا گیا جو گلزار شہدائے کرمان پر عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

فارس صوبے کے شہر کازرون میں اربعین مشی  

فارس صوبے کے شہر کازرون میں اربعین مارچ دریس چوک سے شروع ہو کر امام زادہ حسین ع کے مقبرے پر اختتام پذیر ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *