کھمم ضلع میں سڑک کی تعمیر کا ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں سنگ بنیاد

تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا نے کھمم ضلع کے مدی گنڈہ منڈل میں سڑک کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

 

۔ مدیرا اسمبلی حلقے کے مدی گنڈہ منڈل سے ولبی منڈل تک چار لین سڑک کی تعمیر کے لیے ریاستی حکومت نے 28 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔

 

اس موقع پر کھمم کے کلکٹر مذمل خان اور کمشنر پولیس سنیل دتھ نے ڈپٹی چیف منسٹر کا استقبال کیا۔ بھٹی وکرا مارکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکیں عوام کی سہولت کے لیے بہت ضروری ہیں اور حکومت اس سمت میں مزید ترقیاتی کام کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *