
حیدرآباد 5- مارچ ( راست ) ممتاز ومعروف انجئنیئر وڈیولپر/بلڈر چیرمن جسارت گروپ آف انسٹی ٹیوشنس جناب سید حیدرعلی کی اہلیہ محترمہ سیدہ فاطمہ سلطانہ ( دختر جناب سید انورعلی صاحب مرحوم ) ساکن کنگس کالونی فیس 5 شیورام پلی کا چہارشنبہ 5 مارچ 2025ء مطابق 4 رمضان المبارک 1446ھ کو بہ عمر 59 سال انتقال ہوگیا
نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جناب فضل الرحمن خرم ڈائریکٹر ڈان ہائی اسکول ‘ جناب محمود ساجد (ڈائریکٹر سینٹ معاذ ہائی اسکول ) ‘جناب احمدحسین ڈائریکٹرگیان کالجس ‘ جناب میر محسن علی خان ڈائریکٹر سڈنی ہائی اسکول کے علاوہ اسکولس کے کرسپانڈنس ‘ اساتذہ برادری’ سیاسی قائدین ‘ علماء ‘ مشائخ ‘ بلڈرس/ ڈیولپرس /انجئینئرس ‘ ڈاکٹرس اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی درگاہ چیونٹی شاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی پسماندگان میں ایک فرزند سید احمد علی آرکٹیکٹ ( ریڈینٹ کنسٹرکشن ـ مانصاحب ٹینک ) شامل ہیں
فاتحہ سیوم جمعرات 6 مارچ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں مقررہے مزید تفصیلات کے لئے فون 9989633963 پر یا 9700400080 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے