مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک خطرناک دنیا میں رہتے ہیں جہاں طاقتور اور ترقی پذیر ممالک تیزی سے فوجی اخراجات اور جدید ٹیکنالوجی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے گزشتہ دنوں خبردار کیا تھا کہ بیجنگ امریکی اقدامات کے جواب میں ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہے۔
عسکری ماہرین کے مطابق، مشرقی ایشیا میں امریکی فوجی بیڑے کو چینی ڈونگ فینگ میزائلوں سے شدید خطرہ لاحق ہے اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز چینی میزائلوں کے لئے آسان ہدف ہیں۔
اس کے علاوہ چین کی بیلسٹک میزائل پاور مغربی بحرالکاہل میں امریکی بحریہ کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے۔