مہاراشٹر میں گیلین بیری سنڈروم کا پھیلاؤ، 11 افراد ہلاک، 193 متاثر

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پونے اور اس کے مضافات ہیں۔ پونے میونسپل کارپوریشن کے تحت 95، پونے ضلع کے دیگر حصوں سے 44، اور پمپری-چنچواڑ میونسپل کارپوریشن سے 33 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پونے کے دیہی علاقوں سے 36 اور دیگر اضلاع سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، اب تک 173 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، تاہم 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جبکہ 13 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *