بی جے پی سے سوال پوچھنے کے بجائے، عآپ رہنما اپنے 10 سال کی بدعنوانی پر جواب دیں: سچدیوا

سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو یہ بتانا چاہئے کہ 2024-25 کا بجٹ پیش کرتے وقت انہوں نے خود ہی مہیلا سمان کے تحت ماہانہ 1000 روپے دینے کا التزام کیا تھا، پھر انہوں نے کیوں نہیں دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندر سچدیوا نے کل عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہیلا سمان یوجنا پر ریاستی حکومت سے سوال پوچھنے کے بجائے، اے اے پی رہنماؤں  کو اپنے 10 سال کے دور حکومت کی بدعنوانی اور بد تر حکمرانی پر دہلی کے عوام کو جواب دینا چاہئے جو کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے سامنے آچکی ہے۔

وریندر  سچدیوا نے کل یہاں کہا کہ بی جے پی اپنے منشور کے ہر وعدے کو پورا کرنے کے لئے پابند عہد ہے جس میں مہیلا سمان یوجنا بھی شامل ہے اور دہلی حکومت انہیں جلد ہی پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا سمان یوجنا کے بارے میں بی جے پی سے سوال پوچھنے سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو یہ بتانا چاہئے کہ 2024-25 کا بجٹ پیش کرتے وقت انہوں نے خود ہی مہیلا سمان کے تحت ماہانہ 1000 روپے دینے کا التزام کیا تھا، پھر انہوں نے کیوں نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی جیسا وعدہ کر کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 2022 میں پنجاب کی خواتین کے ووٹ حاصل کیے تھے، انہوں نے انہیں بھی ماہانہ 1000 روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن تین سال گزرنے کے بعد بھی یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔دہلی کی خواتین نے اے اے پی کو مسترد کر دیا ہے اور پنجاب کی خواتین فروری 2027 میں عآپ کا صفایا کر دیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *