دہلی میں تیز ہوائیں، صبح و شام میں ٹھنڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس

ہندوستان کے محکمہ موسمیات مطابق، منگل کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.1 ڈگری زیادہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی دارالحکومت میں 4 مارچ کو تیز ہوائیں چلیں اور دن کا درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے عام درجہ حرارت سے 0.1 ڈگری زیادہ ہے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق صاف آسمان کی وجہ سے دن کے وقت ہوا کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہی۔ محکمہ نے دن کے وقت تیز ہواؤں کی پیشن گوئی کی تھی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، منگل کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.1 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سیلسیس تھا۔ دہلی میں دن میں نمی کی سطح 43 سے 70 فیصد کے درمیان رہی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، صبح 8.30 بجے نمی 70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پیر یعنی 3 مارچ کو دن کے وقت نمی کی سطح 75 اور 36 فیصد کے درمیان اتار چڑھاؤ رہی۔ پیر کو قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.7 ڈگری زیادہ ہے۔ اسی وقت، کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 3.8 ڈگری کم ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج یعنی5 مارچ کو دارالحکومت میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت شمال مغربی سمت سے ہوائیں 12 سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور دوپہر میں اس کی رفتار بتدریج بڑھ کر 22 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج  دہلی میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 26 اور 13 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *