کردستان ورکر پارٹی کا تاریخچہ؛ اوجالان گروپ کا غیر مسلح ہونا خطے کے مفاد میں ہے، تجزیہ کار

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی گروپ، الناز رحمت نژاد: عبداللہ اوجالان نے جزیرہ امرالی میں عوامی مساوات اور جمہوریت پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد PKK کو غیر مسلح کرنے پر زور دیا ہے۔

 انہوں نے اس ملاقات میں مسلح تصادم کے بجائے کردوں کی طرف سے سیاسی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز  دی۔ اوجالان کے مطابق، مذاکرات اور جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،  ترکی کے صدر اردگان کی سربراہی میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے عبداللہ اوکلان کے پیغام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: ہم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے منتظر ہیں۔

 اس سلسلے میں ترک امور کے ماہر علی قائم مقامی کا خصوصی انٹرویو نشر کیا جا رہا ہے۔

مہر نیوز:  ہماری آج کی گفتگو کا موضوع عبداللہ اوکلان کی ترک کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل اور ہتھیار پھینکنے کا پیغام ہے، اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو گفتگو کے آغاز میں بتائیں کہ عبداللہ اوکلان کون ہیں؟ اس کے علاوہ اس تظیم کی تاریخ پر روشنی ڈالیں۔

عبداللہ اوجالان کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما اور بانی ہیں۔ یہ جماعت 1978 میں قائم ہوئی تھی۔ وہ ستر کی دہائی میں انقرہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے طالب علم تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز طالب علمی کے زمانے سے ہی کیا۔ وہ اپنے پیروکاروں میں سروک اپو کے نام سے مشہور ہوئے۔ اوکلان ترک حکومت کو مطلوب تھا اور 1980 میں اپنے کچھ لوگوں کے ساتھ ترکی چھوڑ کر شام میں پناہ لی اور شام میں تنظیم نو جاری رکھی۔ اس نے لبنان کی وادی بقاع میں فوجی تربیت حاصل کی۔ حافظ الاسد نے شام کے اندر اوکلان کی حمایت کی۔ انہوں نے 1984 میں ترک حکومت کے خلاف مسلح جنگ شروع کی جو آج تک جاری ہے۔

 کردستان ورکرز آرگنائزیشن کا ترکی کے اندر کرد لیننسٹ گروپوں کے ساتھ مسلح تصادم ہوا جس میں ان کے ارکان کی بڑی تعداد ہلاک ہو گئی۔
 اس تنظیم کا ٹرک ڈیموکریٹک پارٹی آف ترکی سے بھی تصادم ہوا، جو ترکی اور عراق کے اندر بارزانی دھڑے سے وابستہ تھی۔ بارزانی کی پیشمرگہ اور سلیمانیہ میں واقع عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین بھی اوجالان کے حملوں سے محفوظ نہیں رہی۔

 اس نے ترکی کے اندر کرد اسلامی تنظیموں کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ سب اس کی ابتدائی سرگرمیاں تھیں اور یہ تنظیم نظریاتی طور پر ایک مارکسسٹ جماعت تھی، لیکن اس نے مختلف حالات میں اپنا نظریہ بدلا۔ 

1999 میں امریکی سی آئی اے، صیہونی موساد اور ترک فوج کی سپیشل آپریشنز کمانڈ نے ایک دوسرے کی مدد سے عبداللہ اوکلان کو کینیا سے اغوا کیا اور ترکی لے آئے اور اوکلان نے اسی وقت اعلان کیا کہ وہ ترک حکومت کی خدمت کریں گے۔

کچھ عرصے بعد رجب طیب ایردوان نے کردوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش اور جواب میں کردوں نے ترکی، شام اور عراق میں خود مختار داخلی انجمنیں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا، تاکہ یہ انجمنیں متحد ہو کر گریٹر کردستان کے قیام کے لئے کوشش کریں۔

 1999 میں اپنی گرفتاری کے بعد سے، اوکلان استنبول کے قریب جزیرے ایمرالی کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ مراد کرائیلان، اوجالان کی غیر موجودگی میں گروپ کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔

مہر نیوز: بعض ذرائع ابلاغ اور مبصرین نے عبداللہ اوکلان کے بیان کو “اوکلان کے تاریخی پیغام” سے تعبیر کیا ہے، آپ کی رائے میں اوکلان کے رضاکارانہ طور پر ایسا بیان جاری کرنے کے اسباب و عوامل کیا ہیں؟

 کردستان ورکر پارٹی کو ترکی میں کچل دیا گیا ہے، جبکہ پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی پارلیمنٹ میں  اس کی حمایت کرتی ہے۔ یہ پارٹی اب ترکی میں چوتھی بڑی جماعت بن گئی ہےجس کے پاس پانچ یا چھ ملین مختلف ووٹ ہیں۔

مذکورہ جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ عبداللہ اوکلان کو امرالی جیل  سے رہا کر کے انہیں بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں۔ دوسری جانب نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی نے 2023 میں کہا کہ ترک پارلیمنٹ میں پیپلز ڈیموکریسی پارٹی کے نمائندے دہشت گرد ہیں۔ ترک حکومت ان کو تحلیل کردے تاکہ ان پر مقدمہ چلایا جا سکے۔ 

صلاح الدین دیمیر تاش نے اس مقدمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں جمہوری نظام کو مضبوط کیا جانا چاہیے اور کردوں کے حقوق کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس پرامن اقدام سے کردستان، ترکی اور خطے کو ترقی ملے گی۔

یہی وجہ ہے کہ عبداللہ اوکلان نے اپنے تاریخی پیغام میں پرامن حل پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا: میں اس معاملے کی تاریخی ذمہ داری لیتا ہوں اور پی کے کے اور اس سے منسلک تمام گروہوں کو غیر مسلح کیا جائے اور اپنی سماجی پالیسی پر عمل کریں۔

لیکن فرہاد عبد شاہین نے باوجود اس کے کہ وہ پی کے کے سے وابستہ ہے، اعلان کیا ہے کہ اوجالان کا بیان ہمارے اور پی کے کے لیے اہمیت نہیں رکھتا، ان کے ردعمل کی وجہ یہ ہے کہ انہیں شام میں امریکہ، فرانس اور  برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ اس عمل کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ حمایت سطحی معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ امریکہ نے جو ہتھیار عراق اور شمالی شام میں منتقل کیے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ شام میں امریکہ کے دو ہزار فوجی دستے موجود ہیں جو ترکی عراق اور شام کے درمیان مخاصمت چاہتے ہیں۔

مہر نیوز: اب تک، pkk کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اوجالان کے جنگ بندی کے مطالبے کا جواب دیا ہے۔ کیا تنظیم کی دوسری شاخیں بھی اس کا مثبت جواب دیں گی؟ 

سپریم یونین آف کردستان کمیونٹیز کا مرکز قندیل میں ہے، جس کی تمام شاخوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ عبداللہ اوکلان کے اعلان کردہ اصولوں کو قبول کرتی ہیں اور ان پر یقین رکھتی ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہم نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ جنگ بندی ترک فوج اور فری سیرین آرمی کی عراقی اور شامی کردوں کے خلاف مشروط ہے، انہوں نے عبداللہ اوکلان کے بیان کو مشروط طور پر قبول کیا۔

 الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ایران کو اپنی علاقائی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے، تاہم ان کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ایران کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا بلکہ وہ صرف صیہونیت مخالف مزاحمتی محاذ کی حمایت کرتا ہے۔ اگر شام، لبنان، عراق اور فلسطین میں صیہونیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمتی محاذ کی حمایت کا مطلب پڑوسی ممالک کے اندر مداخلت ہے تو پھر واضح ہے کہ ترک عوام بھی اس کا دفاع کرتے ہیں، لہذا ہاکان فدان کو اپنا بیان درست کرنا چاہئے۔

مہر نیوز: عبداللہ اوجالان کے بیان کے مطابق مستقبل میں پی کے کے کا کیا پلان ہوگا؟

 یہ ممکن ہے کہ پی کے کی کچھ شاخیں الگ ہوجائیں، چونکہ عبداللہ اوجالان جیل میں ہیں اور براہ راست قیادت نہیں کر پا رہے جب کہ دوسری جانب پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی نے کہا ہے کہ عبداللہ اوجالان کو جیل سے رہا کیا جائے اور تنظیم کو غیر مسلح کیا جائے۔ اگر یہ تنظیم غیر مسلح کر دی جائے تو خطے کے مفاد میں ہے۔

تاہم امریکہ، نیٹو اور فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ کردوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مہر نیوز: ابھی تک، pkk اور ترک حکومت کے خفیہ مذاکرات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، کیا اس سلسلے میں کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ 

یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک طرح کی ڈیل ہوئی ہے، اس سلسلے میں ایم آئی ٹی، ایوان صدر اور ترک فوج کا زبردست کردار ہے۔ جزیرہ ایمرالی ترک فوج کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کنٹرول میں ہے۔ عبداللہ اوجالان 1999 سے امرالی جیل میں ہیں۔ باغچیلی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اگر عبداللہ اوکلان مساوات اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دھڑے میں شامل ہو کر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کرتے ہیں تو ہم بھی قانونی پہلوؤں پر  عمل کریں گے۔

 پی کے کی شاخیں حزب سعادت اور حزب  آئندہ  نے کہا کہ اوکلان کے بیان کی قانونی ضمانت ہونی چاہیے۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے پی کے ساتھ نئے مذاکرات کا مقصد کے کردستانی برادریوں کا اتحاد آئندہ انتخابات میں اردگان کی پوزیشن کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 ترکی کے آئین کے مطابق اردگان کو 2028 میں ترکی کی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اسی وجہ سے انقرہ مزید جمہوری آئین بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اردگان نئے آئین کے مطابق دوبارہ صدارت کے لیے انتخاب لڑ سکیں۔ دوسری طرف، باغیلی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں ملک کی ترقی کے لئے اردگان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *