مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیسری رمضان کی صبح سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی افواج کے مکمل تحفظ میں بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصی کے پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 158 صہیونیوں نے مسجد الاقصی کے صحنوں کے تقدس کو پامال کیا۔ حملہ آوروں میں 110 آبادکار اور 48 یومانی طلبہ شامل تھے، جنہوں نے مسجد کے بائیں طرف اپنی خرافاتی تلمودی عبادات ادا کیں۔
گذشتہ روز بھی سینکڑوں آبادکاروں نے مسجد اقصی پر حملہ کرکے مسجد کے صحن میں آکر اپنی تلمودی عبادات انجام دی تھیں۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے سیکورٹی کے بہانے رمضان کے دوران سخت اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو اس مقدس مقام پر نماز ادا کرنے سے روکا جارہا ہے۔
مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے صہیونی فورسز کے انتہا پسندانہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔