انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی مالوکو صوبے میں سنیچر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انڈونیشیا کی موسمیاتی سائنس اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 درج کی گئی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے جکارتہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 پر محسوس کیے گئے۔

ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز بانڈا جزیرے سے 167 کلومیٹر جنوب مشرق میں سطح سمندر سے 158 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ایجنسی کے مطابق، لزلے کے شدید جھٹکے بانڈا نائرا جزیرے، سینٹرل مالوکو ریجنسی اور سوملاکی شہر، مالوکو تینگارا بارات ریجنسی میں III ایم ایم آئی (موڈیفائیڈ مرکلی شدت) والے درج کئے گئے۔

ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے مغربی پاپوا صوبے میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں سورونگ قصبے میں اس کی شدت ایم این آئی درج کی گئی۔

سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، کیونکہ زلزلہ اتنا طاقتور نہیں تھا کہ بڑی لہریں پیدا کر سکے۔

انڈونیشیا، 127 فعال آتش فشاں کے ساتھ ایک جزیرہ نما، بحر الکاہل کے رنگ آف فائر میں واقع ہے، جو زلزلے کے لحاظ سے ایک فعال خطہ ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *