مودی نے دھامی سے برفانی تودے میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے آپریشن سے متعلق معلومات حاصل کی

دہرادون: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے ہند-تبت-چین سرحد پر مانا گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران برفانی تودے میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے لئے چلائی جا رہی امدادی کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مسٹر مودی نے ہفتہ کی صبح مسٹر دھامی کو فون کرکے راحت اور بچاؤ کاموں کے بارے میں دریافت کیا۔

مسٹر دھامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر بات کی اور چمولی ضلع کے منا میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے چلائے جا رہے راحت اور بچاؤ آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری حاصل کی۔

اس دوران وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *