ایران کا ایک اور طبی کارنامہ، روس اور یوریشن ممالک کو لاکھوں ڈالر مالیت کے سیپلمنٹس برآمد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی میڈیکل کمپنی کی سی ای او ڈاکٹر سارہ سپہر یوریشین ممالک کے ساتھ تیسری تجارتی نمائش میں ایران کی طبی مصنوعات  کی مقبولیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوریشیا نمائش کے چوتھے دن روس کو $200,000 ڈالر مالیت کے ایرانی سیپلمنٹ سیرپس کی دوسری کھیپ برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں تیار کردہ طبی سپلیمنٹس کی برآمد سے دوسرے ممالک کے بچے ہماری مصنوعات کے بہترین ذائقے اور اعلیٰ معیار کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

 ڈاکٹر سارہ نے واضح کیا کہ Licofamili بچوں اور بڑوں کے لیے سپلیمنٹ سیرپس کا ایک خاندان ہے جو اس وقت یوریشیائی ممالک بشمول Lico Zinc، Lico Multi، Lico Mion، Lico Royal سمیت مختلف سپلیمنٹ سیرپ برآمد کرتا ہے۔

 ان کے خصوصی استعمال کے علاوہ، Licofill شربت جسم کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری وٹامنز اور معدنیات فراہم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

انہوں نے مذکورہ میڈیکل کمپنی کے ماہرین کی کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم مرحلے میں فارماسیوٹیکل برآمدات کے سمت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ 

ایرانی میڈیکل کمپنی کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس سال اکتوبر میں ملک کے بین الاقوامی برآمدی اہداف کی تکمیل کے لیے بچوں کے سپلیمنٹ سیرپس کی پہلی کھیپ آرمینیا کو برآمد کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *