مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ اسموٹریچ کا آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ بائیڈن کے دور میں ان کے خلاف امریکی حکومت کی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ہوگا۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سموٹریچ پر سے امریکی پابندیاں ہٹا دی گئیں اور انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب سے رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندے سٹیو وٹ کوف سے ملاقات کی۔
چند ماہ قبل، امریکی ڈیموکریٹک ممبران نے بائیڈن سے مغربی کنارے میں تشدد کے باعث نیتن یاہو کی کابینہ کے دو انتہا پسند وزیروں بن گویر اور اسموٹریچ کے خلاف پابندیاں منظور کرنے کو کہا تھا۔