مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوجیں جنوبی لبنان کے بفر زون میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی۔
اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی لبنان میں غیر معینہ مدت تک رہنے کے لیے امریکہ سے اجازت حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے شام کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری پالیسی جبل الشیخ کی بلندیوں اور جنوبی شام کے اسٹریٹیجک علاقوں میں لامحدود مدت تک قبضہ جاری رکھنا ہے، جنوبی شام کو ہتھیاروں سے پاک علاقہ ہونا چاہیے۔
صیہونی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ دو دن پہلے شام کی نئی حکومت نے ملک کے جنوب میں بعض فوجی مراکز میں فوج تعینات کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری فضائیہ نے ان مراکز کو نشانہ بنایا۔”
واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے شام اور لبنان کے بعض حصوں پر امریکی آشیرباد سے قبضہ کر رکھا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ہی خطے میں صیہونی رژیم کی توسیع پسندانہ جنگ کا اصلی محرک اور حمایتی ہے جو لاکھوں بے گناہ انسانوں کے قتل عام میں شریک ہے۔