ایران نے دفاعی شعبے میں نئے ہتھیاروں کا اضافہ کر دیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران ملک کے دفاعی شعبے میں نئے اسٹریٹجک ہتھیاروں کو شامل کیا گیا۔

 نئے فوجی سازو سامان میں سپر ہیوی اسٹریٹجک ٹینک ٹرانسپورٹرز، مختلف بکتر بند گاڑیاں اور جدید قسم کے ڈرونز شامل ہیں۔

ایران کی وزارت دفاع کی جانب سے عسکری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری پر زور دیا گیا ہے۔

نئے شامل کئے گئے ملکی ساختہ  جنگی آلات جدید عسکری چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *