مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے میں اپنی جابرانہ پالیسیوں کو فوری طور پر روکتے ہوئے قتل عام کے کسی بھی اقدام سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپوں پر اسرائیل کے فوجی حملے سے کم از کم 40,000 فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔
جنین پر صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں ایک فلسطینی خاتون اور ڈاکٹر زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ “محمود سناکرہ” نامی 25 سالہ مزاحمت کار کو مشرقی نابلس میں جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا اور قابض فوج نے اس کی لاش کو یرغمال بنا لیا ہے۔