ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بلڈوزرکارروائی ،کئی مساجد، درگاہیں اور مسلمانوں کے گھر مسمار

پونے: ہندوستان کی آزادی کے بعد تاریخ کے سب سے بڑے بلڈوزر ایکشن میں پونے کے پمپری چنچواڑ علاقہ میں 900 ایکڑ زمین کو مبینہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا افراد خالی کرالیا گیا۔

حکام کے مطابق، اس وسیع پیمانے پر ہونے والی تجاوزات ہٹانے کی کارروائی میں 5000 مزارات، کباڑ کی دکانیں اور فیکٹریاں مسمار کردی گئیں۔ یہ کارروائی مہاراشٹرا حکومت کے انسداد تجاوزات مہم کے تحت کی گئی، جس کا مقصد غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنا اور عوامی اراضی کو بحال کرنا تھا۔

اس بڑے آپریشن کو روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں 30 درخواستیں دائر کی گئیں، تاہم عدالت نے تمام درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کو تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ زمین کی بازیابی کے بعد اس علاقہ میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے، جبکہ مزید غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *