شامی علاقوں پر صہیونی قبضہ جنگی جرائم کی بدترین مثال ہے، ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کے شام کے علاقوں پر قبضہ اور اس کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزی کرنا جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

اسماعیل بقائی نے اسرائیلی قابض فوج کے جنوبی شام اور دمشق کے نواحی علاقوں پر تازہ ہوائی اور زمینی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور جارحانہ عزائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے ان تجاوزات کی مذمت کرنے اور صہیونی حکومت کی جارحیت کو فورا روکنے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

بقائی نے اسرائیل کی جانب سے 1974 کے معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری ردعمل کی درخواست کی تاکہ اسرائیل کے تجاوزات اور شامی سلامتی کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *