سعودی سپریم کورٹ کی عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور اگر چاند نظر آئے تو قریبی عدالت یا رویت ہلال کمیٹی میں اپنی شہادت جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت کا اندراج ضروری ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک یکم مارچ کو ہوگا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 30 سال بعد پہلی بار اسلامی اور عیسوی مہینے ایک ہی تاریخ سے شروع ہوں گے۔ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ کے بعد کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *