رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع

ریاص: رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں شرکاء کو قرآن کی درست تلاوت، تجوید اور تلفظ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی تعلیمی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان میں دینی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس کورس میں مستند اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ کو قرآن کریم کی تجوید، حفظ اور درست تلاوت سکھائی جائے گی۔

یہ پروگرام مختلف تدریسی طریقوں پر مشتمل ہوگا، جس میں حفظِ قرآن، تلاوت اور تجوید شامل ہیں تاکہ شرکاء اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق قرآن سیکھ سکیں اور اپنی استعداد کو بہتر بنا سکیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *