مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک جدید تیز رفتار بحری جہاز کی رونمائی کی ہے جو آب دوز شکن کروز میزائلوں سے لیس ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران کی بحریہ نے ایک نیا تیز رفتار بحری جہاز “شہید دلوری” کی نقاب کشائی کی ہے، جو جدید کروز میزائلوں سے لیس ہے اور دشمن کے تباہ کن جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ جہاز 110 ناٹ کی رفتار سے اینٹی شپ کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اپنی بحری افواج کی طاقت کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ نیا بحری جہاز ایران کی دفاعی حکمت عملی خاص طور پر علاقائی سمندری حدود کے تحفظ اور خطے میں ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔