برقعہ پوش خاتون نے نوجوان کو دکھائے دن میں تارے

اترپردیش کے کانپور میں چہارشنبہ کے روز ایک بازار میں ایک نوجوان  برقعہ پوش خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے  بدتمیز تبصرے کر رہا تھا۔ اس پر ناراض ہو کر خاتون نے اس بدمعاش کا کالر پکڑ کر پچاس سیکنڈ میں چودہ تھپڑ مار دیے۔

 

بدمعاش کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمشنریٹ پولیس کارروائی میں آ گئی اور پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

بیکن گنج تھانہ کے علاقے کے بازار میں ایک خاتون خریداری کے لیے گئی تھی، اس  دوران ایک نوجوان خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے تبصرے کر رہا تھا۔ متاثرہ خاتون اس کی حرکتوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی تھی، مگر جب وہ حد سے تجاوز کر گیا تو خاتون نے  بیچ بازار میں نوجوان کو پکڑ لیا اور زور سے پٹائی کر دی۔

 

تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے نوجوان کو زمین پر گرا دیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان خاتون کے سامنے بڑبڑاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور وہ تماشائیوں سے چھٹکارا پانے کی اپیل کرتا رہا ہے۔ آس پاس کھڑے لوگوں سے نوجوان کہتا ہے کہ بھائی چھوڑ دو، اب مزید نہیں کروں گا۔

 

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نوجوان سے کہہ رہا ہے کہ تم بہت اداکاری کرتے ہو، یہاں سب تم سے پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون نوجوان کو پیتے ہوئے اسے گھٹنوں پر بیٹھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

 

اے سی پی انور گنج، ابھیشیک راہول کے مطابق اس معاملے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں نوجوان کی شناخت عدنان کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم نوجوان بجرایا کا رہنے والا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھر والوں نے بتایا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *